✅ The 4-month Computer and Personal Development Program, organized by the Pakistan Kaim Khani Welfare Trust in Orangi Town, Karachi, was successfully completed.
- 🎓 40 students successfully completed the course and were awarded certificates.
- 💻 The program focused not only on computer skills but also on communication skills, self-confidence, character building, career planning, leadership, teamwork, and overall personal development.
- 🚀 Special emphasis was placed on preparing young people for respectable employment, self-reliance, and success in their professional and personal lives.
- 🌟 The students themselves managed the event, including stage management, presentations, and hosting, demonstrating their confidence, leadership, and organizational abilities.
- 📈 This successful pilot program will serve as a model for launching similar youth development initiatives in other cities under the Pakistan Kaim Khani Welfare Trust.
- 🤝 The ceremony was attended by Lead Trustee Ilyas Ahsan Khan and Assistant Secretary Ameer Hasan Khan.
- 👏 Appreciation was expressed to Mr. Khalid Khurshid, the course conductor, as well as the entire team and the community representatives of Orangi Town for their valuable contributions.
- 💚 The Pakistan Kaim Khani Welfare Trust remains committed to empowering young people through education, skills development, and self-reliance۔
پاکستان قائم خانی ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ انتظام اورنگی ٹاؤن، کراچی میں چار ماہ پر مشتمل کمپیوٹر اور پرسنل ڈیولپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر تقسیمِ اسناد کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں 40 طلبہ و طالبات کو کامیابی کے ساتھ کورس مکمل کرنے پر اسناد سے نوازا گیا۔
یہ پروگرام محض کمپیوٹر سکھانے تک محدود نہیں تھا بلکہ اس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی ہمہ جہت شخصیت سازی تھا۔ تربیتی سیشنز میں کمپیوٹر کی عملی مہارتوں کے ساتھ ساتھ کمیونیکیشن اسکلز، خود اعتمادی، کردار سازی، عادات میں مثبت تبدیلی، کیریئر پلاننگ، وقت کی قدر، ٹیم ورک، قیادت، مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت، RIASEC ماڈل کے ذریعے کیریئر رہنمائی اور موجودہ دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ذہن سازی جیسے اہم موضوعات پر خصوصی توجہ دی گئی، جو نوجوانوں کی عملی زندگی میں ان شاء اللہ رہنمائی کا ذریعہ بنیں گے۔ یہ پروگرام ٹرسٹ کی پالیسی کے مطابق نوجوانوں کو عملی مہارتوں کے ذریعے باعزت روزگار اور خود انحصاری کے قابل بنانے کے مقصد کا حصہ ہے۔
تقریب کی سب سے خوش آئند بات یہ رہی کہ اس کی مکمل نظامت، اسٹیج مینجمنٹ اور مختلف سرگرمیوں کی قیادت خود طلبہ و طالبات نے کی۔ ان کی پُراعتماد گفتگو، ٹیم ورک، پریزنٹیشنز اور منظم انداز نے واضح کیا کہ یہ پروگرام ان کی شخصیت، اعتماد اور قائدانہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں کامیاب رہا۔
یہ پائلٹ پروگرام نہ صرف کامیابی سے مکمل ہوا بلکہ مستقبل میں پاکستان قائم خانی ویلفیئر ٹرسٹ کے دیگر شہروں میں اسی طرز کے نوجوانوں کی ترقی کے پروگراموں کے لیے ایک مؤثر ماڈل بھی ثابت ہوگا۔
تقریب میں لیڈ ٹرسٹی الیاس احسن خان اور اسسٹنٹ سیکریٹری امیر حسن خان نے شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر اورنگی ٹاؤن کے شہری نمائندگان اور پوری ٹیم کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی گئی اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کورس کنڈکٹر جناب خالد خورشید کی خدمات کو سراہا گیا۔

































